چین کے 2 ارب ڈالر قرض کے رول اوور ہونے کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی

کامرس جرنلسٹ خرم حسین نے صحافی شہباز رانا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ چینی بینک کے 2 ارب ڈالر کا قرضہ اب تک رول اوور نہیں ہوا تاہم رپورٹر مہتاب حیدر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اس کی تصدیق کی تھی

چین کے بینک نے پاکستان پر واجب ادا 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جبکہ حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈآر نے 5 روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ چینی بینک نے 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے تاہم چینی بینک نے تاحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دوست ممالک سے قرضوں کی یقین دہانی کے مطالبے کے بعد آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کی تفصیلات مانگ لیں

کامرس جرنلسٹ خرم حسین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں بتایا کہ پانچ روز گزرنے کے بعد بھی 2 بلین ڈالر کے چینی رول اوور کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خرم حسین کے ٹوئٹ کے جواب میں خبر بریک کرنے والے دی نیوز کے صحافی مہتاب حیدر نے انہیں بتایا کہ 2 ارب ڈالر قرض کے رول اوور ہونے کی تصدیق وزیر خزانہ نے کی تھی۔

مہتاب حیدر کو جواب دیتے ہوئے خرم حسین نے کہا کہ بلکل ایسا ہی ہے مگر صحافی شہباز رانا نے رپورٹ کیا ہے کہ رول اوور ابھی بھی طریقہ کار طے کرنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ممکنہ طور پر قبل از وقت بتادیا ہو کہ چینی بینک نے 2 ارب ڈالر کا واجب ادا قرضہ رول اوور کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ پانچ روز قبل وزارت خزانہ کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھی کہ چینی بینک نے پاکستان پر واجب ادا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ چین نے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر