الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں 8 اکتوبر کو الیکشن کرانیکا اعلان
سیکشن 57(2) کے تحت الیکشن پروگرام مقرر وقت پر جاری کیا جائےگا، اعلامیہ الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کو ایک اور متنازع فیصلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 8اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
رات گئے میڈیا کو جاری کردہ اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیکشن 57(2) کے تحت الیکشن پروگرام مقرر وقت پر جاری کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیے
عام انتخابات 2 سال کیلیے ملتوی کرنیکا حکومتی منصوبہ بے نقاب
سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سوموٹو پر وہ چاہتا ہے جو ممکن نہیں
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔کے پی اسمبلی کو 18 جنوری کو تحلیل کیا گیا تھا اور آئین کے تحت تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات ہونا تھے۔
الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے فیصلے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد کیا ہے جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا الیکشن کمیشن نگراں حکومتوں کو غیر علانیہ توسیع دے سکتا ہے اور ازخود انتخابات کی تاریخ کی آخری حد سے کئی ماہ آگے جاسکتا ہے ۔