توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب سے 7روز میں جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں یا پھر اس نے اخباری تراشوں پر کیس بنایا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی سات روز کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سات روز کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نیب کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی ثبوت بھی ہیں یا صرف اخباری تراشوں پر کیس بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے

نواز شریف واپسی کیس؛ فواد چوہدری کا فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے توشہ خانہ سے مکمل ریکارڈ لیا ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم توشہ خانہ سے تحائف لینے والے تمام افراد کو نوٹسز بھیجے ہیں ، ہمارا ٹارگٹ صرف سابق وزیراعظم عمران خان ہی نہیں ہیں۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تمام تحائف کی تفصیل اور سوالنامہ بھیج رکھا ہے مگر وہ جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے۔

چیف جسٹس نے کہا آپ قانون کے مطابق تمام ضابطے پورے کر کے نیا نوٹس بھیج سکتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر