فوٹوگرافر کا وزیرِ اعظم عمران خان سے شکوہ

وزیر اعظم عمران خان کی اس پوسٹ کو عروہ حسین سمیت 10 ہزار سے زیادہ افراد نے ری ٹوئٹ کیا ہے

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ جس کے بعد فوٹو گرافر نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شکوہ بھی کیا ہے۔

فوٹو گرافر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر ہوتا کہ اگراُن کی تصاویر سے ان کا واٹرمارک نہیں ہٹایا جاتا اور فوٹوگرافر کو باقاعدہ کریڈٹ دیا جاتا۔ وزیر اعظم عمران خان کی اس پوسٹ کو 10 ہزار سے زیادہ افراد نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ جبکہ 58 ہزار سے زیادہ افراد نے لائک کیا ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو سراہا ہے۔ عروہ نے ایک ٹوئٹ میں گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے وہاں کے لوگوں کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کا دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ حالیہ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے گلگت بلتستان میں 2 نئے نیشنل پارکس ‘ہمالیہ نیشنل پارک’ اور ‘نانگا پربت نیشنل پارک’ کا اعلان کیا ہے۔

یہ دونوں نیشنل پارکس خیبرپختونخواں اور آزاد جموں کشمیر کے صوبوں کے درمیان نیچر کوریڈور بنیں گے۔ جس کے باعث لوگ  قدرتی مناظر کے قریب ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کا ‘الے’ ہٹ ہوگیا

عمران خان نے اس سے قبل گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں کی 4 تصاویر شیئر کی تھیں۔ جس میں وادی خزاں کے رنگ اوڑھے خوبصورتی کا منظر پیش کر رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ملک بھرمیں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کو عارضی صوبے کا درجہ دے دیا ہے۔

PC: Gulf News

متعلقہ تحاریر