عید سے قبل حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا

پاکستان میں پیٹرول 10 روپے فی لیٹر اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر 282 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

وفاقی حکومت نے عید سے قبل عید کا مزہ کرکرا کردیا ، پیٹرول مزید  10 روپے مہنگا کردیا، عوام ریلیف کو تکتے رہ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عید کے موقع پر بھی عوام پر رحم نہ آیا  اور پیٹرول 10 مہنگا کرکے پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت 282 تک پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی بینک کے ایک مرتبہ پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عدلیہ کو قابو کرنے میں کوشاں حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں پٹرول مزید 10 روپے مہنگا کرکے کا اعلان کرکے عوام کی عید کی خوشیاں چھین لیں۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے اور لائٹ ڈیزل 174 روپے 68 پیسے فی لٹر پر برقرار رہیں ہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

مٹی کا تیل بھی 5 روپے 78 پیسے مہنگا کرکے 186 روپے 7 پیسے فی لٹر کیا گیا ہے۔ پٹرول مصنوعات کا ریٹ 16 اپریل سے 30 اپریل تک کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر