جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، ایم ڈی نیوز اظہر عباس عہدے سے مستعفی، ذرائع

نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے مالکان نے اظہر عباس کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہولڈ کرادیا ہے۔

جیو نیوز کی سب سے بڑی وکٹ گر گئی، نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) جیو نیوز اظہر عباس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیو نیوز کے مالکان نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہولڈ کرادیا ہے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس نے ورکرز کی جانب سے تنخواہیں وقت پر نہ ملنے کے مطالبے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اظہر عباس کا کہنا ہے کہ میں ایسے کسی ظلم کا حصہ نہیں بن سکتا ، جس میں ادارے سے جڑے ہوئے لوگوں کا استحصال ہو۔

یہ بھی پڑھیے

جانوروں کیساتھ وڈیو بنانے والے کراچی چڑیا گھر کے ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

طاقتور ادارے نے ملک میں دہشتگردی کا راج قائم کیا ہوا ہے، عمران خان

ذرائع نے بتایا ہے کہ اظہر عباس نے اپنے استعفے میں مالکان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ گذشتہ 7 سالوں سے ادارے کے کارکنان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق استعفے میں اس بات کو اظہار کیا گیا ہے کہ کم سیلیری ورکرز کی دو دو ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں جبکہ بڑی سیلیری والے ورکرز کی تنخواہیں چار سے چھ سے رکی ہوئی ہیں۔

ایم ڈی اظہر عباس نے اپنے استعفے میں مزید کہا ہے کہ ہائر اتھارٹی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ عید سے قبل تمام ورکرز کے ڈیوز کلیئر کردیئے جائیں گے مگر آج کی تاریخ تک کسی کارکنان کو کچھ نہیں ملا۔

ایم ڈی اظہر عباس نے اپنے استعفے میں اس بات کو بھی مینشن کیا ہے کہ مالکان کی جانب سے کبھی حکومتی دباؤ کی بات کی جاتی ہے تو کبھی مارکیٹ سے پیسے نہ ملنے کے بہانے تراشے جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر