پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

ن لیگ کی قیادت نے پنجاب میں 14 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے امیدواروں کا ٹیکٹس نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ، قیادت نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 14 مئی کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے اور کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

حکومت مذاکرات کیلیے بااختیار نہیں، اداروں میں آج بھی عمران خان کے سہولت کار ہیں، جاوید لطیف

سپریم کورٹ انتخابی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو 5 سال کےلیے نااہل قرار دے، اعتزاز احسن

پنجاب میں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ تاہم ن لیگ نے پنجاب کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی انتخابات کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے انتخابات میں حصہ نہیں لےگی۔

واضح رہےکہ پنجاب میں عام انتخابات کے حوالےسے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جانب سے ٹکٹس جمع کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے عام انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن حصہ لے گی یا نہیں فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عید الفطر کے بعد پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے، سپریم کورٹ میں ہمارا موقف ہے کہ ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں مانتے، بائیکاٹ اسوقت ہوتا ہے جب امیدوار کاغذات واپس لے لیں۔

متعلقہ تحاریر