پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر 4,462ملین  جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5,561ملین امریکی ڈالر ہیں

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے ذخائر30 ملین ڈالر اضافے سے 4 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر 4,462 ملین  جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیرملکی ذخائر 5,561ملین امریکی ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیبٹ سسٹین ایبلٹی اینالیسس رپورٹ نے ملکی معیشت اور عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو 21 اپریل تک 4.46 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان(ایس بی پی) کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ 30 ملین ڈالر اضافہ ہوا جوکہ 4ہزار462 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (ICBC) سے 300 ملین ڈالر کی وصولی کی اطلاع دی جو کہ تین ادائیگیوں میں سے آخری تھی۔

پاکستان کو  مجموعی طور پر  چینی اداروں سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس میں چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 700 ملین ڈالر اور آئی سی بی سی کے ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔

چین نے گرتے ہوئے ڈالر کے ذخائر کو مزید مدد فراہم کرتے ہوئے 2 بلین ڈالر کا قرضہ بھی دیا ہے۔غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی کمی  سے  معیشت پر پڑنے والا  دباؤ  بھی کم ہوتا جا رہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر