نوازشریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ثاقب نثار نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے، دوسرے جو بھی لوگ قانون توڑتے ہیں سیدھا جیل جاتے ہیں، ثاقب نثار نے پاکستان کیساتھ جو ظلم کیے ہیں وہ ناقابل بخشش ہیں، سابق وزیراعظم کی لندن میں گفتگو
مسلم لیگ ن نے اپنی توپوں کا رخ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب موڑ دیا۔وزیرفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی سے خطاب میں عدلیہ سے ماضی کا حساب لینے کے مطالبے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اپنے دور کے اقدامات کو ناقابل معافی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے
جن جن ججز نے آئین شکنی کی انہیں ایوان میں طلب کیا جائے، خواجہ محمد آصف
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
صحافی نے سوال کیا کہ کیا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے خلاف بالکل کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے۔
Saqib Nisar committed crimes against Pakistan and its future, @NawazSharifMNS says pic.twitter.com/IL4DTFvUaF
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 2, 2023
نوازشریف نے کہاکہ ثاقب نثار نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ دوسرے جو بھی لوگ قانون توڑتے ہیں سیدھا جیل جاتے ہیں، اپنی چیف جسٹس شپ کے دوران ثاقب نثار نے جو کام کیے ہیں،کل شوکت عزیز صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لیا، ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار نے نہ صرف لوگوں کے ساتھ بلکہ ملک کے ساتھ بہت ظلم کیے ہیں اور پاکستان کیساتھ جو ظلم کیے ہیں وہ ناقابل بخشش ہیں۔