عمران خان کے خلاف لیگی ڈرامہ وڈیو کا سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ مارٹم کر ڈالا
سوشل میڈیا پر 9 مئی کے واقعات کے پس منظر میں عمران خان کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو مزاق کا نشانہ بن گئی، صارفین نے اسے نون لیگ کا پیڈ کانٹینٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اتنا نا مقبول ہے تو الیکشن کروا کر اسے شکست دے دو

سوشل میڈیا پر 9 مئی کے واقعات کے پس منظر میں عمران خان کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو مزاق کا نشانہ بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ وڈیو کو پیڈ کانٹینٹ قرار دیا ہے ۔
مسلم لیگ نون کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو سوشل میڈیا پر مزاق بن کر رہ گئی، جس میں عمران خان کو ایک ملک دشمن کردار دکھایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
خواجہ آصف اور رانا ثناء کے عمران خان کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی خواہش کے بعد جے آئی ٹی کا نوٹس
پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این ) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ ڈرامہ وڈیو شیئر کی جس میں ایک گھر میں 2 بھائیوں کے درمیان سیاسی اختلاف دکھایا گیا ہے ۔
عمران خان اب نفرت کی علامت بن چکا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/lpS4WKmV7F
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 29, 2023
ڈرامہ وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی محضکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر نون لیگ کا پیڈ کانٹینٹ ہے، صارفین نے ڈرامہ کو ایک بھونڈی حرکت قرار دی۔
سفینہ خان نے کہا کہ حنا یہ ہیرے کہاں سے ڈوھونڈ کر لائی ہے ن لیگ ؟۔ پلیز ان سے کہیں مزید ن لیگ کے ویڈیوز بنائیں ۔کتنا سوٹ کر رہے ہیں یہ کریکٹر آپ کے بیانیے کیساتھ ۔
حنا یہ ہیرے کہاں سے ڈوھونڈ کر لائی ہے ن لیگ ؟ پلیز ان سے کہیں مزید ن لیگ کے ویڈیوز بنائیں کتنا سوٹ کر رہے ہیں یہ کریکٹر آپکے بیانئیے کیساتھ !
— Safina Khan (@SafinaKhann) May 29, 2023
نظام نجم نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی شیئر کردہ وڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "یہ ڈرامہ بازی چھوڑو اور فوری الیکشن کراؤ ۔ ضمانت ضبط ہو جائے گی ۔
ڈرامہ بازی چھوڑو الیکشن کرو ضمانت بضد ہوجائے گی
— Nizam Najam (@Najam123Nizam) May 30, 2023
حنا پرویز بٹ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان اب گھر گھر نفرت کا نشانہ بن چکا ہے جس پر حسیب ارسلان نامی صحافی نے جواب د یا کہ الیکشن میں یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن میں!
— Haseeb Arslan (@HaseebarslanUK) May 29, 2023
ڈرامہ وڈیو کے اداکاروں اور اسکریپ پر صارفین نے کڑی تنقید بھی کی ۔ عمر خالد نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ برائے کرم اگلی بار تھوڑا پیسا زیادہ لگانا اور اداکار بھی اچھے رکھ لینا ۔









