وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں ملکی برآمدات  بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2023-2024 کے بجٹ میں برآمدات کے حجم کو بڑھانے اور مختلف شعبہ جات میں جدت لانے کی ہدایت  کردی،توانائی کے شعبے میں جدت لانے کے منصوبوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے اور یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال2023-2024 کے بجٹ میں برآمدات کے حجم کو بڑھانے اور مختلف شعبہ جات میں جدت لانے کی ہدایت جاری کردی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا، شہباز رانا کا دعویٰ

وزیراعظم  شہباز شریف آئندہ مالی سال 2023 -2024 کے بجٹ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ترقیاتی پروگرام میں خصوصی فنڈز مختص کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کابینہ کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے جو درآمدات کے متبادل کو یقینی بنانے میں معاون ہوں۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے پاکستان انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر مند بنایا جائے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسان پیکج کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کو جاری رکھا جائے جبکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو بھی ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔

زرعی شعبے سے متعلق منصوبے، قابل تجدید توانائی، نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمتوں میں اضافے کے منصوبے ترقیاتی بجٹ کا اہم حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق کے بعد صوبائی حکومتوں نے الیکشن بجٹ 2023-24 کی تیاری شروع کردی

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبے کو شامل کرنے سے پہلے متعلقہ شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ان کی  تجاویز پر غور کیا جائے۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو  توانائی کے شعبے میں جدت لانے کے منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کرنے کی بھی  واضح ہدایت  جاری کی۔

متعلقہ تحاریر