امریکا کا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کامطالبہ
خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں چونکہ وہ دہری شہریت کی حامل ہیں اس لیے ہم پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹ ہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل

امریکا نے کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو قونتعصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رجیم چینج کے بیانیے کو ایک مرتبہ پھر صریحاً جھوٹ قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
کورکمانڈر ہاؤس حملے کے مرکزی ملزم مراد راس پی ٹی آئی چھوڑ کر الزامات سے پاک ہوگئے
سابق آئی جی پولیس میجر ریٹائرڈ ضیاالحسن کا بیٹا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں چونکہ وہ دہری شہریت کی حامل ہیں اس لیے ہم پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے کہا ہے کہ گرفتار امریکیوں کے لیے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔
ویدانت پٹیل نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹ ہیں اور پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں جو آئین کے مطابق ہوں، امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔









