شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد پر غداری کا مقدمہ درج
بیرون ملک رہائش پذیر شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل راجا سمیت 25 افراد کو دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان پر 9 مئی کو عوام کو اکسانے اور ملک میں خانہ جنگی کروانے کے الزام بھی عائد کیے گئے ہیں
حکومت نے صحافی شاہین صہبائی، وجاہت سعید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید حیدر رضا مہدی سمیت 25 افراد کو خلاف انسداد دہشتگردی اور غداری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
حکومت نے بیرون ممالک میں مقیم صحافی شاہین صہبائی، وجاہت سعید، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید حیدر رضا مہدی سمیت 25 افراد کے خلاف دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کروا دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزما ن نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو عسکری اداروں کے خلاف کارروائی کے لیے اکسایا اور انتشار پھیلایا۔
شاہین صبائی سید حیدر رضا, وجاہت سعید عادل فاروق کے خلاف تھانہ رمنا اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا,,درج مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بڑھکایا،ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلایا،ملزمان غیر… pic.twitter.com/nTbsZq65mb
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) June 12, 2023
ایف آئی آر کے مطابق امریکا اور یورپ میں رہائش پذیر صحافیوں نے غیرملکی ایجنسی کی سہولت کاری کرتے ہوئے عوام کو فوج کے خلاف اکسایا اور ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی ۔
رمنا تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی، وجاہت سعید، عادل سمیت 25 ملزمان سوشل میڈیا سے عوام کو افواج پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے اکسارہے تھے ۔
مقدمے میں یوٹیوبر عادل راجا کا نام شامل کیا گیا، عادل راجا سمیت دیگر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ افراد ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ ڈیجیٹل جرنلسٹ ارقم شیخ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد
مندرجہ بالا اشخاص براہ راست 9 مئی کے واقعات میں اپنے ویڈیو پیغامات اور دیگر ذرائع سے دہشتگردی کے لئے اکساتے رہے اور دہشت گردی کے تمام عوامل کی تشہیر بھی کرتے رہے۔
ایف آئی آرکےمطابق تمام مندرجہ بالا اشخاص ایک منظم سازش کے ذریعے باہم صلاح مشورہ ہوکر غیرملکی اور دشمن ایجنسیوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں۔