ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی کے مودی پر سنگین الزامات
کسانوں کے احتجاج کے دوران ہمیں متعدد درخواست موصول ہوئی،حکومتی ناقدین کےخلاف درخواستیں آئیں، ہمارے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، بھارت میں دفاتر بند کرنیکی دھمکیاں دی گئیں ، جیک ڈورسی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
جیک ڈورسی نے میڈیا سے حالیہ گفتگو کے دوران ٹوئٹر کے سربراہ کے طور پر دنیا کے طاقتور ممالک سے آنے والے دباؤ کے بارے میں بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیے
مودی سرکار کی بربریت؛ ڈاکٹر عمر خالد بغیر ٹرائل ایک ہزار دن سے تہاڑ جیل میں قید
انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پراچی کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سراہی
میزبان نے جیک ڈورسی سے سوال کیا کہ دنیا کے طاقتور ترین لوگ آپ کے پاس آئے ، آپ اورآپ کی کمپنی سے چیزوں کا مطالبہ کیا،اپنے اصولوں
کے ساتھ آپ نے کس طرح ان چیزوں کا سامنا کیا۔
Big Breaking : Jack Dorsey (Former Twitter CEO) makes huge allegations on Modi Gov.
Jack Dorsey says. Modi’s gov pressurised twitter to block accounts covering farmer’s protests and being critical of the government and threatend to raid and arrest Twitter India employees. Shame pic.twitter.com/QFdaC9dikC
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) June 12, 2023
جیک ڈورسی نے اس سوال کے جواب میں بھارت کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ”بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہمیں بہت سی درخواستیں موصول ہوئیں،حکومت کے ناقدین کے خلاف درخواستیں آئیں،مختلف طریقوں سے ہمیں دھمکایا گیا کہ آپ کو بھارت میں بند کردیا جائےگا جوکہ ہمارے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے“۔
جیک ڈورسی نے مزید بتایا کہ” ہمیں دھمکایا گیا کہ آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے اور پھر انہوں نے ایسا ہی کیا،ہمیں کہا گیا کہ اگر آپ نے ہماری ہدایات نہ مانیں تو انڈیا میں آپ کےدفاتر بند کردیے جائیں گےاور یہ سب انڈیا میں ہوا جو ایک جمہوری ملک ہے“۔