وفاقی وزرا نے پہلے 9 ماہ میں 93 غیرملکی دوروں پر کتنے کروڑ روپے اڑادیے؟

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرمملکت برائے  خارجہ حنا ربانی کھر نے غیر ملکی دوروں میں سب کوپیچھے چھوڑدیا۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت اتحادی جماعتوں کی حکومت کے ابتدائی 9 ماہ میں وفاقی وزرا کی جانب سے 93 غیرملکی دورے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرمملکت برائے  خارجہ حنا ربانی کھر نے غیر ملکی دوروں میں سب کوپیچھے چھوڑدیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انکشاف

تابش ہاشمی مجبوراًنواز،زرداری اور عمران میں سے کسے ووٹ دینگے؟

سرکاری دستاویز کے  مطابق اتحادی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں22  وفاقی وزرا  نے 93  غیر ملکی دورے کئے  جن پرآنے والے    ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات    سرکاری خرانہ سے ادا کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق 18 غیرملکی دوروں کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرفہرست رہے جبکہ ان کی  ماتحت  وزیر مملکت  برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے 11غیر ملکی دورے کیے۔

متعلقہ تحاریر