سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینلز نے کام شروع کردیا

سمندری طوفان بِپرجوئے کا خطرہ ٹل جانے کے بعد پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینلز دوبارہ کام شروع کردیا جبکہ کل صبح سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی شرع کردی جائے گی

کراچی سے سمندری طوفان بِپرجوئے کا خطرہ ٹل جانے کے بعد پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینلز دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں۔ صنعتوں کو گیس  کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔

سمندری طوفان بِپرجوئے کا خطرہ ٹل جانے کے بعد پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینلز دوبارہ کام شروع کردیا جبکہ کل صبح سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی شرع کردی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بِپرجوئے کا خطرہ ٹلنے کے بعد17جون کی صبح 8 بجے سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ان ٹرمینلز سے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کو آر ایل این جی کی سپلائی شروع ہو گئی ہےجبکہ مختلف صنعتوں کے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پورٹ حکام نے تمام صنعتوں میں پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صنعتوں کو گیس کی سپلائی 17 جون کی صبح 8 بجے سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سمندری طوفان بپرجوئے: کراچی کی 500 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوسکتی ہے

سمندری طوفان  بپر جوئے  کے باعث خراب موسمی حالات کی وجہ سے آر ایل این جی کی ترسیل میں خلل پڑا۔ تین روزسے مختلف صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل  تھی ۔

یاد رہے کہ وزارت توانائی  نے کہا تھا کہ سمندری طوفان سے ایل این جی کی ترسیل بجلی پیداوار اور ترسیلی لائنیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈ انرجی میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ تحاریر