تیار ہو؟ تیار ہیں
وہی ٹورنامنٹ، وہی ٹیمز، وہی جذبہ، عماد وسیم پی ایس ایل فائیو کھیلنے کے لیے بے قرار، ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ ایک مرتبہ پھر سجنے کو تیار ہے۔ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ جس میں ٹیم کے کپتان عماد وسیم پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے اپنی بےقراری کا اظہار کررہے ہیں۔
Here’s the special message by our 👑 #KingSkipper #ImadWasim for all the #KingsKayFans 👊🏻
Karachi Kings Phir Se Tayyar Hai for the Playoffs Matches of #HBLPSLV 😎#KarachiKings #YehHaiKarachi #PhirSeTayyarHain @simadwasim pic.twitter.com/7Uhr5tlaiY— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 9, 2020
کرونا وائرس کے باعث منسوخ ہونے والے پی ایس ایل میں اب چار ٹیمیں رہ گئی ہیں۔ جن میں کراچی کنگز، لاہورقلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔
پلے آف میچز 14 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ چیمپئن ٹیم کا فیصلہ 17 نومبرکو ہوگا۔