دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز جیت لی

کپتان بابر اعظم اور بلے باز حید علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 135 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابر اعظم اور بلے باز حیدر علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم نے ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

کپتان بابراعظم نے 51 رنز اسکور کیے۔ جبکہ حیدر علی نے 43 گیندوں پر 6 چوکوں اور تین چھکوں کی بدولت 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے برل نے 32، مدھویر نے 24 اور چیگومبورا نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر تین تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

متعلقہ تحاریر