یوٹیوب ڈاؤن ہونے کی کیا وجہ تھی؟ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا؟

یوٹیوب پر خرابی کے باعث ویڈیوز اپلوڈ ہو پارہی تھیں اور نہ ہی ڈاؤن لوڈ۔ یوٹیوب انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے والی کمپنی کی دیگر سروسز بھی متاثر ہوئیں

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب عالمی بحران سے باہر آگئی ہے۔ بدھ اور جمرات کی درمیانی شب یوٹیوب پر ایک گھنٹے تک ویڈیوز اپلوڈ ہو پا رہی تھیں اور نہ ہی ڈاؤن لوڈ۔ اِس دوران دنیا بھر کے یوٹیوبرز نے ٹوئٹر کا رُخ کیا اور ہیش ٹیگ یوٹیوب ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اس خرابی نے یوٹیوب انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے والی کمپنی کی دیگر سروسز کو بھی متاثر کیا۔ خرابی کے باعث یوٹیوب ٹی وی سمیت گوگل ٹی وی کے ذریعے خریدے جانے والے ٹی وی شوز کو بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

خرابی کے دوران یوٹیوب کی ویب سائٹ ٹھیک چل رہی تھی لیکن ویڈیوزکے خانے میں تصویر میں دکھایا گیا ایررا رہا تھا۔ صارفین کو مستقل طور پر ویڈیو لوڈنگ دیکھنے کو مل تھی۔

یوٹیوب میں خرابی

صارفین کو اس خرابی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ساڑھے آٹھ بجے کے قریب یوٹیوب بحال ہوگئی۔

اب یوٹیوب کی ویب سائٹ پر ویڈیوز معمول کے مطابق دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ پر میسیج کی طرح پیسے بھی بھیجے جا سکیں گے

متعلقہ تحاریر