این سی او سی نے 31 دسمبر تک پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت دے دی
کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، اڑتالیس گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منگل کو کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو بغیر کسی استثنیٰ کے 31 دسمبر تک وطن واپس آنے کی اجازت دیدی ہے۔
کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، اڑتالیس گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اکثر ممالک میں پندرہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع نہیں ہوئی ہے۔ اس لئے بچوں کیلئے ویکسی نیشن کی شرط میں بھی نرمی کردی گئی۔پندرہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کو ویکسی نیشن کے بغیر بھی اکتیس جنوری دو ہزار بائیس تک سفر کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیئے
خیال رہے کہ پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ ان ممالک سے پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہے۔صرف ایمرجنسی کی صورت میں سفر کی خصوصی اجازت دی جائے گی۔کیٹیگری سی میں کروشیا ،ہنگری ، نیدرلینڈ، یوکرین ، آئرلینڈ ،سولوینیا، ویتنام، پولینڈ ،زمبابوے، جنوبی افریقہ ،موزمبیق ،لیسوتھو،بوٹسوانااور نمیبیا بھی شامل ہیں۔
Pakistanis including valid NICOP / POC holders can travel without exemption
from Category C countries till 31 Dec 21. However,
proof of vaccination, PCR test pre-boarding (max 48 hours old) and mandatory
quarantine (Omicron countries) will remain applicable.— NCOC (@OfficialNcoc) December 14, 2021
واضح رہے کہ پاکستان نے افریقی ممالک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد نئی سفری پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے نئے قسم کے اپنے پہلے کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔









