شفاف انتخابات کا انعقاد، پنجاب میں تقرری و تبادلے پر پابندی کا نوٹس جاری
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن ہر صورت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔
ریٹرننگ آفیسر لاہور نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے 30 مئی 2022 کے تقرریوں و تبادلوں کے اعلامیہ کو روکنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد متعلقہ حلقوں میں کسی بھی قسم کی تقرریوں و تبادلوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایک ماہ بعد پنجاب کو گورنر اور کابینہ نصیب ہو گئی
لاہور ہائی کورٹ نے ڈھائی ماہ پر مشتمل حل شدہ کیسز کی تفصیلات جاری کردیں
سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے 30مئی کو جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز قصور اور لاہور کینٹ کے تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر لاہور نے تقرریوں و تبادلوں کو فوری روکنے کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور کے 4 صوبائ اسمبلی حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 میں 17 جولائ کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس حوالے سے کہا کے الیکشن کمیشن ہر صورت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔









