پرنس ہیری اور میگن مارکل  اپنی بیٹی للی پہلی تصویر منظر عام پر لے آئے

للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی تصویر ہیری کے  قریبی دوست میسن ہیری مین  نے کھینچی

ڈیوک اورڈچز آف سسکس پرنس ہیری اور میگن مارکل  نے اپنی بیٹی للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی سالگرہ کی اسکی پہلی تصویر شائع کردی۔

 ترجمان ڈچز آف سسکس کے مطابق پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل نے گزشتہ روز للی  بیت کی پہلی سالگرہ کے موقع پرتصویر شیئرکی ۔  شائع کی گئی تصویر میں للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر نے  ہلکے نیلے کا فراک  اور سر پر سفید رنگ کا ہیئر بینڈ  لگارکھا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

ڈچز آف سسکس کے ترجمان نے بتایا کہ للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی شائع کی گئی تصویر پرنس ہیری کے  قریبی خاندانی  دوست  میسن ہیری مین  نے کھینچی جس میں للی گھاس پر بیٹھی نظر آرہی ہے ۔

ہیری اور میگن  کی بیٹی  للی  کی پیدائش گزشتہ سال جون میں امریکی  ریاست  کیلیفورنیا کے اسپتال سانتاباربرا میں پیدا ہوئیں۔ شاہی جوڑے  نے بیٹی کا نام ملکہ کی شاہی خاندان میں عرفیت ’للی بیت‘ پر رکھا جبکہ درمیانی نام لیڈی ڈینا کے نام پر رکھا۔ ملکہ برطانیہ  للی  کی پڑدادی  جبکہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں لیڈیا ڈیانا  ان کی دادی تھیں۔

ڈچز آف سسکس کی بیٹی للی موجودہ 96 سالہ ملکہ  برطانیہ الزبتھ  کی گیارویں پوتی بنتی ہے  جبکہ للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر ملکہ بننے کے لیے آٹھویں نمبر کی امیدوار ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگن مارکل  نے 2020 میں  شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کا اعلان کرکے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے سوشل میڈیا ایپ پر شاہی خاندان کی سینئرشاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے ازخود مالی طور پرخودمختار ہونے کے لیے اقدامات  کرنے کا عزم ظاہرکیا تھا ۔

 

پرنس ہیری کے شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر بکنگھم پیلس  میں ہلچل مچ گئی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جوڑے نے شاہی خاندان کے خلاف انتہائی چونکا دینے والے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے  کہا کہ برطانیہ چھوڑ کر امریکی منتقل ہونے کی وجوہات میں ایک نسلی امتیاز بھی تھا ۔ برطانیہ میں نسلی امتیاز بڑھتا جارہا ہے۔

ڈچز آف سسکس کی اہلیہ میگن مارکل  نے امریکی ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب حاملہ ہوئی تو بچے کی رنگت کے بارے میں گفتگو کی گئی  یہاں تک کہ شاہی خاندان کے افراد نے اس پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا جبکہ بچے کی پیدائش پر اسے شہزادے کا لقب بھی  نہیں دیا گیا ۔

واضح رہے کہ امریکا میں رہائش پذیر ڈیوک اور ڈچزآف سسیکس پرنس ہیری اورمیگھن مارکل نے ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شرکت نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ شاہی محل کی بالکونی میں پہنچیں اوروہ پلاٹینم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ پہلے ہی امریکہ واپس آ چکے تھے۔

متعلقہ تحاریر