عامر لیاقت کے انتقال کےبعد انکے اکاؤنٹ سے پہلا ٹوئٹ آگیا
سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدود غم سے نکل گیا ہوں،ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے، ٹوئٹ
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدود غم سے نکل گیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین انتقال کرگئے
عامرلیاقت نے اپنی کردار کشی کا ذمہ دار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو قرار دے دیا
عامرلیاقت کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں
ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون
اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 9, 2022
ٹوئٹ میں عامر لیاقت کے مداحوں سے ان کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب عامر لیاقت حسین اپنے گھر کے بیڈروم میں مردہ پائے گئے تھے۔