بھارت میں توہین رسالت کیخلاف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد شہید

رانچی میں پولیس کی فائرنگ   2 افراد شہید، متعدد زخمی ہوگئے

بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کی جانب سے نبی آخر زمان ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف انڈیا کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

نبی کریم ﷺ کے بارے میں متنازع بیان کے ردعمل میں  بھارت کی مختلف ریاستوں اور متعدد شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں  2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے جبکہ  کئی سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی میں پیر کے روز ناموس رسالتﷺ پر بحث ہوگی

مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی   میں   مظاہرین نے  شدید احتجاج کیا۔  رانچی کے  مسلم  بازار  رانچی مارکیٹ کے دکانداروں  نے بھی  کاروبار بند رکھ کر نبی ﷺ  سے محبت کا ثبوت دیا ۔

رانچی میں احتجاجی مظاہر ین پر پولیس کی جانب سے انسانیت سوز تشدد کیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں   نے مظاہرین  پر آنسو گیس کی شیلنگ اور سیدھی فائرنگ کیں۔ پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ  کے بعد   احتجاجی مظاہروں نے  پر تشدد شکل اختیار کر گئے۔ مظاہرین   نے شہر میں تمام کاروباری مراکز بند کروادیئے  جبکہ  مظاہرین نے  متعدد گاڑیاں  بھی نذر آتش کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی سیاستدانوں کا رویہ دہشتگردی پر مبنی ہے، جامعہ الازہر

وزیراعلیٰ جھاڑ کھنڈ ہیمنت سورین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا  کہ ہمیں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

دوسری جانب بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی  کیخلاف  احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔

 بھارت کے مختلف شہروں دہلی، اتر پردیش، مغربی بنگال، تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک، جھارکھنڈ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر