پیپلزپارٹی کی رہنما نے ڈان نیوز  کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا

رہنما پیپلزپارٹی نے افغان طالبان  کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ملیحہ منظور نے  افغان طالبان  کے  ساتھ مذاکرات کے حوالےسے  ڈان  اخبار سمیت دیگر  نیوز چینل   کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی پی رہنما ملیحہ منظور نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  کالعدم  ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے پارٹی کمیٹی تشکیل نہیں بلکہ انہوں نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کی پالیسی کے فیصلوں کی قیادت کرے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ خواتین پر تشدد و گرفتاری، انسانی حقوق کے چیمپئن بلاول خاموش

ملیحہ منظر نے بتایا کہ   قومی سلامتی کے معاملات  کے حوالے سے پی پی پی  نے  ایک کمیٹی  قائم کی ہے جس اتحادی جماعتوں کے  رہنما بھی شامل ہونگے  جو کہ  قومی سلامتی کے فیصلوں حوالے سے گفتگو کرے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈان گروپ نے اپنے اخبار اور نیوز چینل پر خبر نشر کی تھی کہ  وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ان سے مذاکراے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

ڈان اخبار  نے دعویٰ کیا تھا کہ  بلاول زرداری نے  فرحت اللہ بابر  ،قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جوکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرے گی ۔

ڈان گروپ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کابل میں ایک گرینڈ قبائلی جرگے کے ساتھ دو روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کے ساتھ غیر معینہ جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کیاتھا۔

متعلقہ تحاریر