بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس، تعلقات نئی بلندیوں پر لیجانے کا عزم
بلاول بھٹو کےمطابق بارٹر ٹریڈ میکانزم کو فعال کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران آکر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ اپنے ہی گھر میں موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچ خواتین پر تشدد و گرفتاری، انسانی حقوق کے چیمپئن بلاول خاموش
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پاک ایران تعلقات کو نئی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میری بطور وزیر خارجہ ایران کے ساتھ تعلقات کو استوار رکھنا اور مزید مضبوط رکھنا ترجیح ہے۔
LIVE #APPNews : JOINT PRESSER | Foreign Minister @BBhuttoZardari along with Foreign Minister of Iran Hossein Amirabdollahian @Amirabdolahian #Tehran @ForeignOfficePk @IRIMFA_EN https://t.co/w8yxNYJHdk
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) June 14, 2022
وزیر خارجہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ دونوں ممالک بارٹر ٹریڈ میکانزم کو فعال کرنے اور دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو حل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایسے قدامات سے دونوں ممالک کے عوام فائدہ پہنچے گا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امیر عبداللہیان سے قانونی فریم ورک کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تاکہ وہ اپنے ممالک میں اپنی سزائیں پوری کر سکیں۔
وزیر خارجہ بلاول زرداری کی قیادت میں وفود کے سطح پر مذاکرات ہو نگے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق بلاول اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرخارجہ کل بدھ کو مشہد کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے۔