امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے مارلن منرو کا تاریخی لباس برباد کردیا
مارلن منرو نے تاریخی لباس 1962 میں جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا
امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے مارلن منرو کا تاریخی لباس خراب کردیا ۔ مشہور بالی وڈ اداکارہ مارلن منرو نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ پر زیب تن کیا تھا۔
امریکی ماڈل کم کارڈیشین پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو کا وہ تاریخی لباس جو انہوں نے صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ پر زیب تن کیا تھا خراب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شرمین عبید چنائے 20 برس قبل سپورٹ کرنے پر نیویارک ٹائمز ٹی وی کی معترف
امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے میٹ گالا 2022 کے موقع پر مارلن منرو کا تاریخی لباس زیب تن کیا جو مارلن نے 1962 میں جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا اس موقع پر مارلن منرو نے امریکی صدر کیلئے سالگرہ کا گانا بھی گایا تھا ۔
امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے مارلن کا تاریخی لباس نے میٹ گالا 2022 میں پہنا جس میں سے مبینہ طور پر کچھ کرسٹل غائب ہوئے اور کچھ جگہ سے پھٹ گیا ۔اس موقع پر کم کے ہمراہ ان کے بوائے فرینڈ پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ تھے ۔
دوسری جانب کم کارڈیشین کے ترجمان نے مارلن منرو کے تاریخی لباس کو خراب کرنے کی خبروں کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اسے افواہ قرا ردیا ہے ۔
واضح رہے کہ مارلن منرو کا ایک میوزیم نے 2016 میں چار کروڑ اور آٹھ لاکھ ڈالر میں خریدا تھا ۔انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ لباس اب مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے۔
مارلن منرو کا تاریخی لباس خراب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے میوزیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا۔