پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں 5 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 218 کلومیٹر زیرزمین تھا، زلزلے کے جھٹکے سوات ،چارسدہ،ہری پور،ایبٹ آباداور صوابی میں بھی محسوس کیے گئے، لوگ گھروں سے نکل آئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں 5.0 شدت کے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکزافغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 218کلومیٹر زیرزمین تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر میں زلزلہ، درگاہ چرار شریف کا مینار ڈھلک گیا

ٹونگا میں زلزلہ ہیرو شیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 100 گناہ زیادہ تھا، ناسا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور،سوات ،چارسدہ،ہری پور،ایبٹ آباداور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں جمعے کو دوپہر 2 بجکر23منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 218 کلومیٹرزیرزمین تھا۔

زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ  افراتفری میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ تحاریر