عوام مہنگائی سے بے حال، میاں صاحب کے لندن میں سیر سپاٹے

نواز شریف اور نجم سیٹھی کی لندن میں کشتی میں سیر سپاٹے کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور معروف صحافی  نجم سیٹھی کی لندن میں کشتی  میں سیرسپاٹے کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

مسلم لیگ نون کے قائد  اور سابق وزیراعظم  نواز شریف کی کشتی میں نجم سیٹھی کے ہمراہ  سیر سپاٹے کی  تصویر وائرل ہونے پر مثبت اور منفی کمنٹ  آنے لگ گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا کی گورنر شپ لینے سے انکار

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیگی قائد نوازشریف خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مہنگائی کا شکار پوری قوم اضطراب کا شکار ہے ۔

عوامی  ردعمل میں کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے پاکستانی عوام پر مہنگائی  کی بم باری کی جبکہ اسی پارٹی کے قائد لندن میں سیر تفریح میں مصروف ہیں ۔

مہنگائی کی ماری عوام نے نواز شریف کے سیر سپاٹے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  نون لیگ کی حکومت آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ  پارٹی قائدین سیر و تفریح میں مصروف ہیں انہیں ملک و قوم کی پروا ہی نہیں ہے ۔

نواز شریف کے ساتھ لندن کے پر فضا مقام پر کشتی  رانی کے مزے لیتے صحافی نجم سیٹھی بھی تنقید کی   گئی۔ پاکستانی عوام نجم سیٹھی سے پوچھ رہی ہے کہ آپ تو 2 ماہ پہلے ملک میں مہنگائی مہنگائی کا رونا روتے تھے تاہم اب  نون لیگ کی حکومت میں آپ کی خاموشی معنی خیز ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نواز شریف اور نجم سیٹھی پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ   یہ دونوں ملک و قوم کے پیسوں سے ملک کے باہر  سیر و تفریح میں مصروف ہیں جبکہ قوم بھوکی ،پیاسی  اپنی زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ دورحکومت میں علاج کے لیے لندن تشریف لے گئے تھے تاہم  ضمانت ختم ہونے کے با وجود آج تک وطن واپس نہیں آئے ۔اب جب کے ملک کے وزیراعظم ان کے اپنے چھوٹے بھائی ہیں وہ اب بھی وطن واپس آنے پر تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے نواز شریف اس سے قبل بھی بیماری ہونے کے باوجود مختلف  ہوٹل اور سیر گاہوں میں سیر و تفریح میں مصروف پائے گئے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی  رہیں ہیں ۔

متعلقہ تحاریر