قطر فٹ بال ورلڈ کپ  کے 12 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوگئے

  قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ سے 20 بلین  سے 25 بلین ڈالر کی آمدنی ہونے  کی امید ہے

قطر میں ہونے والے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کے اب تک 12 لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔قطری حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تقریباً 12 لاکھ شائقین فٹ بال عالمی کپ کے میچ دیکھنے کے لیے بیرون ملک سے آئیں گے۔

عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق ٹکٹوں کیلئے درخواستیں ارجنٹائن، برازیل، انگلینڈ، فرانس، میکسیکو، قطر، سعودی عرب اور امریکاسے سب سے زیادہ تعداد میں آئیں۔ان کی تعداد دوکروڑ 35 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے 13 سال بیت گئے، پی سی بی کا ٹیم کو خراج تحسین

ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدنے کا اگلا موقع پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گا تاہم ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کوالیفکیشن میچز اب اختتام پذیر ہو چکے ہیں اور ٹورنامنٹ کے لیے تمام 32 دستیاب سلاٹس کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔

بلوم برگ کے زیراہتمام قطر اکنامک فورم میں  قطری حکام نے بتایا کہ شائقین کو قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سے اگرچہ مقامی کاروباری برادری کو فائدہ ہونا چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹورنامنٹ شائقین کے لیے سستا اور قابل رسائی ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں تقریباً پانچ ماہ باقی ہیں اور دنیا بھر میں شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔   فٹبال ورلڈ کپ مقابلے 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان منعقد ہوں گے ۔ اس دوران قطر میں موسم بہتر رہتا ہے ۔ ورلڈ کپ قطر کے پانچ شہروں میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جانا ہے۔

واضح رہے کہ  قطر ی حکام  کو اس فٹ بال  ورلڈ کپ سے 20 بلین  سے 25 بلین ڈالر کی آمدنی ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ تحاریر