خواجہ سرا کو ہراساں کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل، کارروائی کا آغاز
خواجہ سرا کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے اور ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس کانسٹیبل کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں خواجہ سرا سے جنسی امتیاز برتنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کے وفد سے ملاقات کی اور کانسٹیبل مجاہد فلک کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے کی کارروائی ، لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
وفاقی پولیس کا وین کے بجائے گھوڑوں پر پیٹرولنگ کا فیصلہ
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کے فوری بعد کانسٹیبل مجاہد فلک کو قانون کے مطابق گرفتار کر لیا گیا۔
I was almost just killed by another officer of the law like myself. 2 attempts and no other officers stopped him. If a trans police officer is not safe inside a police station then what will happen to my sisters! Occurred at Ramna police station Islamabad @ICT_Police pic.twitter.com/okEphRScln
— Nayyab Ali (@nayyabalipk) June 23, 2022
ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کو اس بات کی یقینی دہانی کروائی کہ اختیارات سے تجاوز اور جنسی امتیاز برتنے والے افسر کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی.