وفاقی پولیس کا وین کے بجائے گھوڑوں پر پیٹرولنگ کا فیصلہ

گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد پولیس کا پیٹرول کے خرچے بچانے کا انوکھا انداز، اب موبائل وین کی جگہ پیٹرولنگ کے لیے گھوڑے استعمال ہوں گے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک نیا انداز،  پولیس انوکھے پیٹرولنگ کے تجربے سے گزرے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ، پیٹرولنگ کو مزید موثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والی گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ بند

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کا گلگت بلتستان کو عارضی صوبہ بنانے کامشورہ

شہر اقتدار میں پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں ، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار راستوں پر پولیس اہلکاروں کے گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کریں گے۔

گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

گھرسوار دستے ایسی پہاڑی اور کچے راستوں بھی  چڑھ سکتے ہیں جہاں موٹر سائیکل کا جانا ناممکن ہے۔

عوام کے لیے تحفظ کے ساتھ ساتھ یہ ایک تفریح کا منظر بھی ہوگا کیونکہ اس سے پہلے یہ پولیس کے گھڑسوار صرف اور صرف وی وی آئی پی پروٹوکول میں استعمال ہوتے تھے۔

متعلقہ تحاریر