ضمنی الیکشن: مریم نواز کو عمران خان کے مقابلے میں میدان میں اتارنے کی تیاری
مریم نواز نے لیگی قائد نواز شریف کی ہدایت پر ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی الیکشن مہم شروع کردی۔ سابق وزیر اعظم نے لاہور میں پی پی 158 میں ورکرزکنویشن سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن یاد رکھے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن پر پوری قوم کی نظریں لگی ہوئیں ہیں۔ الیکشن فیصلہ کرے گا عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے یا نہیں۔
عمران خان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کے الیکشن مہم کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز سنبھالنا ہے اور گھر گھر جاکر قوم کو جگانا ہے اور احساس دلانا ہے کہ چوروں کو ووٹ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیے
گولڈن مین کا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات پر اظہار افسوس
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن میں متحرک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ نون نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم چلانے کے لیے عمران خان کے مقابلے میں مریم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نون لیگ نے 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کے لیے مختلف حلقوں میں کنویشنز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ مریم نواز نے لیگی قائد نوا زشریف کی ہداہت کے مطابق ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن سیل قائم کردیا ہے جس کی مانیٹرنگ حمزہ شہباز خود کریں گے جبکہ سینئر رہنماؤں کو مختلف ڈیوٹیاں سونپی گئیں ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے مطابق مسلم لیگ نون نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف ثابت کرنے کے لئے اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ میڈیا سیل جیسے کام ن لیگ کا پورا طریقہ کار ہے ۔سابق ن لیگ دورمیں مریم نواز پہلے بھی میڈیا سیل چلاتی رہی ہیں۔ اب یہ سیل قائم کرکے گھناؤنا کھیل کھیلنے جارہےہیں ۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد 25 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کروایا تھا جس پر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے تمام منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا اب ان سیٹ پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہپونے جا رہا ہے ۔









