اپٹما کا بر آمدات میں اضافے کیلئے سستی بجلی و گیس کی فراہمی کا مطالبہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم کو خط لکھ کر مشکلات سے آگاہ کردیا

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کرکے بجلی و گیس کی قیمتیں طے کی جائیں۔ بجلی کی قیمت کے تعین کیے بغیر نئے برآمدی سودے کرنے سے قاصر ہیں ۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیراعظم  شہبازشریف کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ  کیا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو رعایتی نرخوں پر بجلی و گیس کی قیمتو ں کا معاہدہ 30 جون 2022 کو ختم ہوجائے گا اس لئے  نئی  قیمتوں کا تعین 30 جون 2022 سے پہلے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام، بجلی و گیس بحران مزید بڑھنے کا امکان

اپٹما کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی و گیس کی نئی قیمتیں طے کیے بغیر  نئے برآمدی سودے کرنے سے قاصرہیں ۔ اپٹما نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کا موازنہ کرکے بجلی وگیس کی قیمت طے کی جائے۔

اپٹما کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ توانائی کی قیمتوں پر کئی اجلاس کیے، ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدی آرڈر بک نہیں کررہی اس صنعت کے لئے توانائی کی قیمتوں کی صورتحال غیر یقینی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے  خط کے متن  میں کہا گیا ہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا بہت ضروری ہے اس لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے 30 جون سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے ۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو اس وقت زرمبادلہ مبادلہ کی اشد ضرورت ہے ایسی صورتحال میں برآمدات کو بڑھانے کئے حکومت کو اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدی سودے وقت پر کیے جاسکیں ۔

متعلقہ تحاریر