مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی بربریت، 6 ماہ میں 140 کشمیری شہید کردیئے

کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض بھارتی افواج نے یکم جنوری سے جولائی تک 5 بچوں سمیت 140 شہریوں کو شہید جبکہ 900کو گرفتار کیا

بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے گزشتہ 6 ماہ میں 140 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیں غیرقانونی طور پر قابض بھارتی افواج نے یکم جنوری 2022 سے جولائی 2022 تک 5 بچوں سمیت 140 شہریوں کو قتل کیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 140 کشمیری بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کا نشانہ بنے ۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، جون میں 35 کشمیری شہید کردیئے

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 140 شہیداء میں سے 19 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں مارا گیا۔ بھارتی فوج نے  34 سے زائد مکانات کو بھی مسمار کردیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 854 کو گرفتار کیا جبکہ 34 سے زائد مکانات  اور زیر تعمیر گھروں کو کیمیائی  مادے کا استعمال کرکے منہدم کردیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ 5 سال سے مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، غلام احمد گلار سمیت ہزاروں حریت رہنما، انسانی حقوق کے کارکن، مذہبی اسکالر اور صحافی جیلوں میں بدستور بند ہیں۔

اے پی ایچ سی کے رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا پرامن سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے بھارت نے جموں و کشمیر کو سیاسی منصوبوں کی جانچ کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔

اے پی ایچ سی نے کشمیر میں سخت قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اورغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ تحاریر