حصول انصاف کی متلاشی مرید عباس کی بیوہ نظام عدل سے مایوس

مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ میرے شوہرکا قاتل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ کیا یہ تماشہ ختم ہوگا۔ کیا ہمیں انصاف ملے گا ۔

مقتول اینکر پرسن مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کا قاتل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں  کیا یہ تماشہ ختم ہوگا۔ کیا ہمیں انصاف ملے گا؟۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مقتول اینکر پرسن مرید عباس کی بیوہ  زارا عباس نے  کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے شوہر مرید عباس کا قاتل عاطف زمان کے وکیل اپنی ٹانگ ٹوٹنے کا بہانا بنا کر پیش نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا

زارا عباس نے مایوس کن لہجے میں بتایا کہ  عدالت نے  پیشی کیلئے دوپہر تک کا وقت دیا لیکن وہ نہیں آئےاور اسطرح آج بھی میرا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔ کیا یہ تماشے کبھی ختم ہونگے؟ کیا ہمیں کبھی انصاف ملےگا؟

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مقتول اینکر کی بیوہ زارا عباس نے کہا کہ مرکزی ملزم عاطف زمان اور عادل زمان نے  دیت دینے کی بات کی تاہم  میں اپنے شوہر کے خون کا سودا نہیں  کروگی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاؤگی ۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن مریدعباس کو 9 جولائی 2019 کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس    میں بزنس پارٹنر عاطف زمان نے کاروباری تنازعہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ انہیں کو سینے ،کمر اور ہاتھ پر چار گولیاں ماری گئیں  تھیں۔

مقتول کی بیوہ زارا عباس  کے مطابق عاطف زمان ٹائر کے  بزنس  میں مرید عباس نے سرمایہ کاری کر رکھی تھی  جس  پر انہیں منافع میں سے حصہ دیا جاتا تھا تاہم  کچھ عرصے بعد عاطف زمان نے کاروبار میں نقصان ظاہر کرتے ہوئے مزید پیسے دینے سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر