سیشن جج کا سول جج پر مقدمہ، چیف جسٹس نے ضمانت منظور کرلی
سیشن جج بہالپور نے سول جج اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ درج کروایا، ملک فاروق نے بھاگم بھاگ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر ضمانت حاصل کی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رات 11 بجے احکامات جاری کیے
بہاولپور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، دوسروں کو انصاف فراہم کرنے پر مامور سول جج اور اس کی اہلیہ پر اپنے ہی سیشن جج نے مقدمہ درج کرادیا۔
متاثرہ جج نے بھاگم بھاگ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے راتوں رات ضمانت حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے کو وائرل وڈیومیں بچے پر تشدد کرنیوالے استاد کی تلاش
حصول انصاف کی متلاشی مرید عباس کی بیوہ نظام عدل سے مایوس
اسلام آباد میں دنیا نیوز کے نمائندہ عامر سعید عباسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں سیاہ اور پتلون میں ملبوس شخص کو اپنی اہلیہ اور کمسن بیٹے سمیت اسلام آباد ہائیکوٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیشن جج بہاولپور کا اپنے ہی سول جج اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ
گرفتاری سے بچنے کے لیے کم سن بچے اور اہلیہ سمیت اسلام آبادہائیکورٹ پہنچنے والے سول جج بہاولپور ملک فاروق کو حفاظتی ضمانت مل گئی
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 11 بجے احکامات جاری کیے pic.twitter.com/yQRNSubIzq
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) July 8, 2022
عامر سعید عباسی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ سیشن جج بہاولپور نے اپنے ہی سول جج اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے بتایاکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کم سن بچے اور اہلیہ سمیت اسلام آبادہائیکورٹ پہنچنے والے سول جج بہاولپور ملک فاروق کو حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔
عامرسعید عباسی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 11 بجے احکامات جاری کیے۔