بھارت نے آبادی کے مقابلے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی اعداد و شمارکے مطابق 2011 میں ہندوستان کی آبادی ایک ارب 20 کروڑ سے زائد تھی تاہم 2021 میں بھارت میں کورونا وبا کے باعث مردم شماری نہیں کی گئی
بھارت اگلے سال آبادی کے مقابلے میں چین کو پیچھے چھوڑ دیگا ۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2023 میں بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا ۔
عالمی یوم آبادی کے موقع پر جاری کردہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے سال بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائےگا۔ رواں سال نومبر میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی جبکہ 2030 میں یہ ساڑھے 8 ارب ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مودی سرکار نے صحافی محمدزبیر کو ضمانت ملنے کے بعد بھی رہا نہ کیا
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2100 میں دنیا کی آبادی ساڑھے 10 ارب تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ دنیا میں اموات کی رفتار کم جبکہ پیدائش کی رفتار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ 2050 تک عالمی آبادی میں متوقع اضافے کا نصف سے زیادہ حصہ آٹھ ممالک بھارت، پاکستان، مصر، کانگو، ایتھوپیا، نائیجیریا ۔ فلپائن اور تنزانیہ پر مشتمل ہوگا۔
بھارتی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق2011 میں ہندوستان کی آبادی ایک ارب 20 کروڑ سے زائد تھی تاہم 2021 میں بھارت میں کورونا وباء کے باعث مردم شماری نہیں کی گئی جبکہ بھارت میں ہر 10 سال بعد مردم شماری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ مسلمانوں نے حج اکبر ادا کیا
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق جنوری 2020 سےلیکر دسمبر2021 تک کورونا کی وباء سے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے باعث اوسط عمر میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔