کمالیہ میں موٹرسائیکل سوار جوڑے پر فائرنگ، شوہر ہلاک، بیوی زخمی

کمالیہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین  نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اسکی بیوی زخمی کردیا

کمالیہ  کے نواحی علاقہ راوی کھوکھر میں پرانی دشمنی پر مخالفین  نے   موٹر سائیکل پر جاتے میاں بیوی پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔

کمالیہ  کے نواحی علاقہ راوی کھوکھر میں پرانی دشمنی پر مخالفین  نے  فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ مقتول کی بیوی  واقعے میں شدید زخمی ہوگئی ۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں، 50 ہزار کلوگرام تیل اور گھی برآمد

کمالیہ کے نواحی علاقہ گھلے کے بگھیکے کا رہائشی غلام قادر اپنی بیوی زہرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں سے کمالیہ جا رہا تھا کہ موضع راوی کھوکھر کے نزدیک موٹر سائیکل  سوار ملزم اللہ دتہ اور عالم شیر نےان پر  فائرنگ  کر دی  جس کےنتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ اسکی بیوی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق  درینہ دشمنی کی بنا پر اللہ دتہ اور عالم شیر نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔فائرنگ سے زخمی زہرہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے  جسے اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق  قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا ساخشانہ  ہے ۔ واقعے ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی  شروع کر دی جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر