کپتان بابر اعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا
کپتان بابراعظم 2020 سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ انگلش پلیئر جوروٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2020 سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ انگلش پلیئر جوروٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 2020 سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی قرار پائے۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 7 نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو بدترین کرکٹر قرار دے دیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تمام فارمیٹس میں 3508 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بابر نے ٹی ٹوئنٹی میں1281، ون ڈے میں 1038 جبکہ ٹیسٹ میں 1144 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ جنہوں نے گزشتہ سال سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا ہے وہ نمبر 2 پر ہے۔ جو روٹ نے مئی 2019 سے ایک بھیٹی 20 نہیں کھیلا ہے۔ روٹ نے ٹیسٹ میں 3099 اور ون ڈے میں 253 رنز بنائے ہیں۔ روٹ کی مجموعی اوسط 56.81 ہے جو بابر اعظم کے 53.15 سے بھی بہتر ہے۔
جو روٹ کے بعد لٹن داس (2754)، محمد رضوان (2656)، جونی بیرسٹو (2609)، اور رسی وان ڈیر ڈوسن (2244) ہیں۔ ویرات کوہلی ساتویں نمبر پر ہیں، جبکہ کوئنٹن ڈی کاک (2213) آٹھویں نمبر پر ہیں، اس کے بعد رشبھ پنت اور روہت شرما ہیں۔
فہرست میں شامل دیگر تین ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور موجودہ ٹیم ہندوستانی کپتان روہت شرما ہیں۔ پنت 9ویں نمبر پر ہیں، جب کہ روہت 10 پر ہیں۔ پنت نے 2097 رنز بنائے ہیں، جب کہ روہت 2039 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔