پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد

چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشق سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اسلام آباد : پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ یہ اس سیریز کی دوسری مشق ہے، پہلی مشق 2020 میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے مشق میں چین کے مختلف بحری اثاثوں بشمول فریگیٹس، کارویٹس، آبدوزیں، لڑاکا اور فضائی نگرانی کے جہاز اور معاون جہازوں کے ہمراہ حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

افواج پاکستان کی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

منی لانڈرنگ کیس : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز اشتہاری قرار

پاکستان اور چین کے مابین بحری مشقیں سی گارڈینز دوطرفہ مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر ہیں جو خطے میں محفوظ اور پائیدار بحری ماحول کو فروغ دیتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سے دونوں بحری افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

پاک بحریہ کی طرف سے دوطرفہ اور کثیرالقومی مشقوں کا باقاعدہ انعقاد سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے اور تمام دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا مظہر ہے۔

چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشق سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ تحاریر