ضلع باجوڑ میں جرگے نے خواتین کے سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگا دی

جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقامی ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو اس اقدام سے نہ روکا تو جرگہ روکے گا۔

ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں گرینڈ جرگے نے خواتین کی سیاحتی مقامات جانے پر پابندی لگا دی ہے. جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین مردوں کے ہمراہ بھی کسی سیاحتی مقام پر نہیں جا سکتی.

تفصیلات کے مطابق تحصیل سلارزئی میں مقامی مالکانان,  سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا 26 جولائی سے حکومت مخالف  تحریک کا اعلان

سوات کے قریب گاڑی کو حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین مردوں کے ساتھ بھی کسی سیاحتی مقامات نہیں جا سکیں گی۔

جرگہ میں کہا گیا کہ خواتین کو سیاحتی مقامات لانا اور مردوں کے ساتھ گھومنا ان کی روایات کے خلاف ہے۔

جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقامی ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو اس اقدام سے نہ روکا تو جرگہ روکے گا۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی مقامی جرگے نے ضلع باجوڑ میں خواتین کے ایف ایم ریڈیوز کو کالز کرنے اور مرد کے بغیر بازار جانے پر پابندی لگا چکے ہیں۔

جرگے کی انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صرف مقامی خواتین پر ہوگا ، بیرون ممالک یا اندرون ملک سے آنے والی فیملیز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر