یونائیٹڈ بینک کاصارف سے فراڈ، صدر نے لوٹی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی
یونائیٹڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے جعلی چیک پرایک صارف کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کردیئے تھے

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یونائیٹڈ بینک لیمٹڈ کی جانب سے بدانتظامی پر فراڈ سے متاثرہ صارف کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
صدر مملکت عارف علوی نے یونائیٹڈ بینک کے خلاف بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بینک انتظامیہ کو متاثرہ صارف کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کمرشل بینکس کے ڈپازٹس 15 فیصد اضافے سے 23 کھرب روپے تک پہنچ گئے
یونائیٹڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے جعلی چیک پر ایک صارف کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کیے گئے تھے جس پر متاثرہ فریق نے بینکنگ محتسب میں درخواست دائر کی جس پر بینک کے خلاف فیصلہ آیا ۔
صدر مملکت کی بینک کو بدانتظامی پر فراڈ سے متاثرہ صارف کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت
صدر مملکت کی جانب سے بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار، یونائیٹڈ بینک کو شہری کو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/RmsYlBWhEH
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 31, 2022
بینک انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت سے اپیل کی تھی تاہم عارف علوی نے یونائیٹڈبینک کی بدانتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بینک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے متاثرہ صارف کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ بینک نے جعلی چیکس پر ادائیگی کی اور اپنے ایس او پیز نظرانداز کرکے بدانتظامی کا مظاہرہ کیا۔ بینک نے 5لاکھ روپےسے زائد مالیت کے چیکس کی صارف سے تصدیق کیلئے فون کال کی ذمہ داری بھی ادا نہیں کی۔
عارف علوی نے کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے۔ صدر نے کہاکہ بینک اپنا مؤقف ثابت کرنے، اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا۔