عمران خان کا ہیک انسٹا گرام اکاؤنٹ ایک گھنٹے میں ریکور کرلیا گیا
عمران خان کا ہیک ہونے والا انسٹاگرام اکاؤنٹ ریکور کرکے محفوظ بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 7.4ملین فالورز ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ہیک ہونے والا انسٹاگرام اکاؤنٹ ریکور کرلیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا کہ ریکور اکاؤنٹ کو محفوظ بنایا جارہا ہے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے ایک گھنٹے بعد بحال کروالیا گیا، عمران خان کا انسٹاگرام پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ بھی مانیٹر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی نقل اتارنے والی سوشل میڈیا اسٹار کا انسٹاگرام پر چرچا
ہیکر کی جانب سے پی ٹی آئی چیف عمران خان کا انسٹا گرام ہیک کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر دنیا کے امیر ترین تاجر ایلون مسک کے ٹوئٹ کا سکرین شارٹ شیئر گیا گیا تھا۔
کرپٹو گرو کے نام سے مشہور گل جی نے عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا جارہا تھا ۔
پی ٹی آئی چیف کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی ہیکنگ کا ذکر کرنے والے متعدد صارفین نے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں ’ایلن مسک کی ٹویٹ‘ دکھائی گئی ہے۔
عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ہونے والی سرگرمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اہم موضوع بنی رہی، صارفین نے اس پر اپنی رائے بھی دی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 7.4 ملین فالورز ہیں جبکہ عمران خان کا اکاؤنٹ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ بھی مانیٹرکرتے ہیں۔