شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں امدادی سرگرمیاں جاری
شاہد آفریدی نے فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن نے ان علاقوں تک رسائی کو ممکن بنایا جہاں ہمارا خود پہنچنا خود ایک مشکل امر تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹارآل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ٹیم فوج کے جوانوں کے ہمراہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی اور محمد عامر کا بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ٹوئٹرہینڈل سے بتایا گیا کہ بلوچستان میں تباہ کن قدرتی آفت کے متاثرین کی سہولت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ تربت اور دیگر اضلاع میں متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیاگیا ۔
With the generous help of @IDRFcanada, #SAF held a ration drive in Walidad Goth, Kathore. We hope to provide these families with rehabilitation and aim to repair the damages caused by the dire recent weather conditions. Together ensuring #HopeNotOut for all! pic.twitter.com/gwfGIWnotk
— Shahid Afridi Foundation (@SAFoundationN) August 2, 2022
فاؤنڈیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ پورے بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں پاکستان آرمی اور ایف سی ہماری مدد کر رہی ہیں۔ ہماری ٹیمز کوئٹہ ،وندر اور پشین سمیت متاثرین تک پہنچ رہی ہیں تاکہ ان کی امیدیں نہ ٹوٹیں۔
Our flood relief #SAFinitiatives have been facilitating all of Balochistan. With the support of Pak Army and F.C. Balochistan, our teams reached out to people in Quetta, Winder, and Pishin in these difficult times to ensure #HopeNotOut for all! pic.twitter.com/5E61HSCp2U
— Shahid Afridi Foundation (@SAFoundationN) August 4, 2022
کرکٹ اسٹار کی سماجی تنظیم کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد خوراک اور پانی تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب کی بحالی کا مشن جاری رکھے ہوئے مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ میں راشن فراہم کیا گیا ۔
شاہد آفریدی نے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن نے ان علاقوں تک رسائی کو ممکن بنایا جہاں ہمارا خود پہنچنا خود ایک مشکل امر تھا۔
میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے #SAF کی امدادی کاروائیوں میں بھرپور ساتھ دیا اور ہماری اُن علاقوں تک رسائی کو ممکن بنایا جہاں ہمارا خود پہنچنا مشکل تھا۔ کوشش کریں گے کہ ہم اپنے اس مشن کو اسی طرح جاری رکھیں اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کرتے رہیں۔ https://t.co/kOXMb7zQrL
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 5, 2022
شاہد آفریدی نے ملک بھر سے بھیجی جانیوالی امداد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔ کوشش کریں گے کہ ہم اپنے اس مشن کو اسی طرح جاری رکھیں ۔









