سلمان رشدی کی حمایت پر ہیری پوٹر کی مصنفہ کو بھی قتل کی دھمکی

ٹوئٹر پر سلمان رشدی کی حمایت کرنے پر ہیری پوٹر کی مصنفہ   جے کے رولنگ   کو ایک صارف نے کہا کہ   فکر نہ کریں  اگلا نمبر آپ کا ہوگا

ہیری پوٹرجیسے  شاہکار ناول کی مصنفہ جے کے رولنگ  کو ایرانی حمایت یافتہ  تنظیم  کے  رکن  کی جانب سے  جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ جے کے رولنگ نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان رشدی پر حملے پر مذمت کی تھی ۔

برطانوی ناول نگار جے جو این رولنگ جوکہ جے کے رولنگ اور رابرٹ گالبریتھ کے قلمی ناموں  سے ناول لکھتی ہیں کو حال میں ایک ایرانی  تنظیم کے رکن کی جان سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حلمے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل،آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ہیری پوٹر کی مصنفہ نے شاتم رسول سلمان رشدی  پرحملے کے خلاف مذمتی ٹوئٹ کی تھی۔ انہوں نے سلمان رشدی پر حملے کو انتہائی خطرناک خبر قرار  دی تھی ۔

رولنگ کی ٹوئٹ پرایک ٹوئٹر صارف نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "فکر نہ کریں  اگلی آپ ہیں۔اس نے سلمان رشدی پر حملے کرنے والے کو   مطار کو انقلابی شیعہ جنگجو کے طور پر بیان کیا تھا۔

ہفتے کے روز رولنگ نے اس تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ٹویٹر سپورٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹر سے نوٹس لینے کو کہا، "کچھ سپورٹ کا کوئی امکان؟” بعد میں اس نے تصدیق کی کہ پولیس اب  معاملہ دیکھ رہی  ہے۔

یاد رہے کہ سلمان رشدی جنہوں نے شیطانی آیات نامی کتاب لکھنے کے بعد برسوں تک اسلام پسندوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کیاکو نیو جرسی کے ایک 24 سالہ رہائشی نے جمعہ کے روز اسٹیج پر چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ جے کے رولنگ  اس سے قبل خواجہ سراؤں کے بارے میں اپنے تبصروں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔ ان  کے شاہکار ناول میں ہیری پوٹر سیریز شامل ہے، جس کی اب تک 500 ملین کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر