محکمہ موسمیات کی کراچی میں کل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل رات سے 18 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کل سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق آج شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ منگل سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں ہلکی بارشیں متوقع ہے جبکہ منگل سے بارشوں کا سلسلہ مزید تیز ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شیریں رحمان
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہرمیں کل رات سے 18 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں 19 اگست تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے انتظامیہ کا خبر دار کیا تھا کہ کراچی میں 14 سے 18 اگست تک تیز بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔طوفانی بارشوں سے صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی اور محمد عامر کا بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 180 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔ بلوچستان میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔









