شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلوں پر خودکش حملے میں ملوث تھا.
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ گن فائٹ میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل گروپ سے تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر اپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ
شہباز گل پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کی ریلی، اسلام آباد پولیس نے انتباہ جاری کردیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حافظ گل گروپ کے کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے.
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر خبیب میر علی میں فورسز کے قافلوں پر خودکش حملے میں ملوث تھا.
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں. مارے گئے دہشت سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مارے گئے دہشت گرد آئی ڈی ایز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے.









