عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کردی

سابق وزیر اعظم  عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل زلفی بخاری  نے برطانوی شہریت  ترک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ہماری ضرورت ہے ، عمران خان کے ساتھ ملکر حقیقی آزادی کی جنگ لڑونگا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانیہ کی شہریت ترک کردی ہے۔ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے زلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی اورانسانی وسائل زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے

زلفی بخاری ریحام خان کیس، بلاول بھٹو کے لیے سبق ہے

برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے زلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری  1980 سے  برطانوی شہری تھے تاہم انہوں نے شہریت ترک کردی ہے ۔

سابق معاون خصوصی نے کہا کہ  ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ کبھی بھی ملک چھوڑکر نہیں بھاگیں گے۔ پاکستانی ہوں اور تمام عمر پاکستانی رہونگا اور عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی  جدوجہد میں مصروف عمل ہوں ۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے، ملک  کو ہماری ضرورت ہے۔انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لینے کااعلان کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر