میٹا نے فلسطینیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کردیئے

فلسطینی بیوروکریٹ اور مصنف جلال ابوخاطر کا کہنا ہے کہ ہم حقیقی اور ورچوئل زندگی میں سخت دباؤ کا سامان کررہے ہیں اور اسے نظر انداز کرنا انتہائی سنگین ہوگا، واٹس ایپ نے فلسطینی صحافیوں، سرکاری ترجمانوں، سماجی کارکنوں اور عوامی شخصیات کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں

مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے فلسطینیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کردیئے ہیں۔ میٹا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکنان، صحافیوں، سرکاری ترجمانوں اور عوامی شخصیات کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے  ہیں۔

فلسطینی بیوروکریٹ اور مصنف  جلال ابوخاطرنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت  واٹس ایپ نے متعدد فلسطینی صحافیوں، سرکاری ترجمانوں، سماجی کارکنوں اور عوام شخصیات کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی کاز کی حمایت پر کام سے ہاتھ دھونے کا خوف نہیں، بیلا حدید

جلال ابوخاطرنے کہا کہ ہم حقیقی اور ورچوئل زندگی میں سخت دباؤ کا سامان کررہے ہیں تاہم اسے نظر انداز کرنا انتہائی سنگین ہوگا۔ فلسطینیوں  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کڑی جانچ پڑتال کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مارک زکر برگ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے کہ فلسطینیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  کو ڈیلیٹ کیا جارہا ہے جبکہ نجی اکاؤنٹس کے مواد کو بھی انتہائی حد تک کنٹرول کیا جارہا ہے ۔

فلسطینی مصنف کا کہناتھا کہ ہمارے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے میں اسرائیل ملوث ہے لیکن اس حوالے سے اپنے طورپرکچھ نہیں کہہ سکتا مگر ایسے امکانات موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی طالبہ کا امریکی وزیرخارجہ سے مصافحے سے انکار

جلال ابوخاطر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو سگنل اور ٹیلیگرام کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام سمیت میٹا کے  دیگر سوشل نیٹ ورک پر انحصار کم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو میٹا پلیٹ فارمز پر کم سے کم انحصار کی سفارش کرتے ہیں تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز مقبولیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر